ہالی ووڈ فلم” 13 آورز ، دی سیکرٹ سولجرز آف بن غازی“ کا ٹریلر ریلیز

جمعرات 30 جولائی 2015 12:09

ہالی ووڈ فلم” 13 آورز ، دی سیکرٹ سولجرز آف بن غازی“ کا ٹریلر ریلیز

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء) لیبیا میں امریکی سفارتخانے پر حملے پر بنی ہالی ووڈ کی ایکشن سے بھرپور فلم ”13 آورز ، دی سیکرٹ سولجرز آف بن غازی“ کا ٹریلر آگیا ۔

(جاری ہے)

سنسنی خیز فلم ،،13 آورز ، دی سیکرٹ سولجرز آف بن غازی کی کہانی 11 ستمبر 2012ء کو لیبیا میں پیش آنے والے واقعات کے گرد گھومتی ہے ۔ جس میں امریکی سفارتکار کرسٹوفر سٹیونز سمیت چار امریکی شہری ہلاک ہوگئے تھے ۔ فلم میں سیکورٹی اہلکاروں کو امریکیوں کی جان بچاتے دکھایا گیا ہے ۔ ایکشن فلم ،13 آورز ، دی سیکرٹ سولجرز آف بن غازی آئندہ سال 15 جنوری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی ۔

وقت اشاعت : 30/07/2015 - 12:09:23