اسٹیج ڈرامہ ” چاند کب نکلے گا “ نے بزنس اور مقبولیت کے سابقہ ریکارڈ توڑ دیئے

جمعرات 30 جولائی 2015 12:13

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء) الحمرا ہال llمیں زیر نمائش اسٹیج ڈرامہ ” چاند کب نکلے گا “ نے بزنس اور مقبولیت کے سابقہ ریکارڈ توڑ دیئے ، مسلسل دو ہفتوں تک ڈرامے کا شو پیک رہا ۔تفصیل کے مطابق الحمرا ہال llمیں پیش کیے جانے والے پروڈیوسر جواد وسیم کے اسٹیج ڈرامہ ” چاند کب نکلے گا “ نے پہلی عیدوں کے مقابلے میں اس مرتبہ ریکارڈ ساز بزنس کیا ہے اور دو ہفتوں کے دوران 8ہزار سے زیادہ ڈرامہ بین الحمرا میں ڈرامہ دیکھنے آئے جس میں بڑی تعداد فیملیوں کی تھی ۔

اس حوالے سے ڈرامے کے رائٹر و ڈائریکٹر گوشی خان نے ” اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء“ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خدا کا شکر ہے کہ میرے اس ڈرامے نے دو منفرد ریکارڈ قائم کیے ہیں اور میری کوشش ہو گی کہ میں آئندہ بھی اس طرح کے ڈرامے کی تحریر و ہدایات دیتا رہوں جس میں قومی اور اصلاحی پہلو ہو ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے الحمرا آرٹ کونسل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیپٹن (ر) عطاء محمد خان کی کاوشیں قابل تعریف ہیں جو فن و ادب سے گہری دلچسپی رکھتے ہیں اور الحمرا میں پیش کیے جانے والے اصلاحی اور فیملی ڈراموں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں ، ان کی خصوصی دلچسپی کے باعث تمام فنکاروں نے بڑی محنت سے اسٹیج ڈرامے کو کامیاب کیاہے ۔

وقت اشاعت : 30/07/2015 - 12:13:13