ہما قریشی ’دی وائسرائے ہاؤس ‘ میں رومانوی کردار ادا کریں گی

ہفتہ 1 اگست 2015 14:29

ہما قریشی ’دی وائسرائے ہاؤس ‘ میں رومانوی کردار ادا کریں گی

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم اگست۔2015ء)بینڈ اٹ لائیک بیکہم اوربرائیڈ اینڈپریجوڈائس بنانے والی ہدایتکارہ گوریندر چڈا نے بھارتی کرداروں پر مبنی ایک اورانگلش فلم بنانے کی تیاری شروع کر دی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق گوریندر چڈا بھارت کی آزادی سے قبل برطانوی حکومت کے انڈیا میں آخری وائسرئے لارڈ مونٹ بیٹن پرفلم بنا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

1940ء کے دور پر بنائی جانیوالی فلم دی وائسرائے ہاوٴس لو اسٹوری ہوگی جس میں انہوں نے رومانوی کردار نبھانے کیلئے بالی ووڈ اداکارہ ہماقریشی کو منتخب کرلیا ہے۔

گوریندر چڈا نے کہا ہے کہ انھوں نے بھارت کی آزادی پربنائی جانیوالی اس فلم کا سکرپٹ تحریرکرنے کیلئے دو کتابوں نریندر سنگھ سارلا کی کتاب دی شیڈو آف دی گریٹ گیم اور لیری کولینزاورڈومینیو لاپیری کی کتاب فریڈم ایٹ مڈ نائٹ سے مدد لی ہے۔ گوریندر چڈا نے کہا کہ یہ فلم تاریخی ہونے کیساتھ ساتھ ایک لو اسٹوری بھی ہوگی اور اس میں ہما قریشی ایک اہم کردار نبھائیں گی۔

وقت اشاعت : 01/08/2015 - 14:29:35

Rlated Stars :