ڈیپریشن بہت بڑا مسئلہ ہے جس سے نمٹنے کی ضرورت ہے ، دپیکا پڈکون

جمعہ 7 اگست 2015 16:30

ڈیپریشن بہت بڑا مسئلہ ہے جس سے نمٹنے کی ضرورت ہے ، دپیکا پڈکون

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 اگست۔2015ء) بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈکون جو کہ ماضی میں ڈیپریشن کا شکار رہی ہیں کا کہنا ہے کہ یہ ملک میں صحت کا سب سے بڑا مسئلہ ہے جس پر بات ہونی چاہیے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں دپیکا نے کہا کہ ڈیپریشن کیخلاف جنگ میرے دل کے بہت ہی قریب معاملہ ہے اور یہ ہمارے ملک کو درپیش صحت کے بڑے چیلنجز میں سے ایک ہے انہوں نے کہا کہ ماضی میں ڈیپریشن کا سامنا کرنا کے تجربے سے میں گزر چکی ہوں اور میں سمجھ سکتی ہوں کہ اس مسئلے کا سامنا اس کے بارے میں معلومات لینا اور اس سے نجات حاصل کرنا کتنا مشکل کام ہے انہوں نے کہا کہ اسی وجہ سے میں نے اس مسئلے سے نمٹنے کیلئے اپنی فاؤنڈیشن بنائی جس کے ذریعے میں اور میری ٹیم اس مرض میں مبتلا لوگوں کو اس سے نجات کیلئے معاونت فراہم کرینگے ۔

وقت اشاعت : 07/08/2015 - 16:30:23