عالیہ بھٹ کی محنت کا نتیجہ ہے کہ انہیں اداکارہ کرینہ کپور کے ساتھ ملایا جاتا ہے،اداکار شاہد کپور

بدھ 12 اگست 2015 21:25

عالیہ بھٹ کی محنت کا نتیجہ ہے کہ انہیں اداکارہ کرینہ کپور کے ساتھ ملایا جاتا ہے،اداکار شاہد کپور

ممبئی ۔ 12 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اگست۔2015ء) بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے کہا کہ یہ عالیہ بھٹ کی محنت کا نتیجہ ہے کہ انہیں اداکارہ کرینہ کپور کے ساتھ ملایا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے اپنی نئی فلم ”شاندار“ کے ٹریلر لانچ کی تقریب میں صحافیوں سے گفتگو میں کہاکہ عالیہ بھٹ بہترین اور حقیقی معنوں میں اداکارہ ہے اگر ان کا صف اول کی اداکارہ کرینہ کپور خان سے موازنہ ہوتا ہے تو یہ ان کی محنت کا ثمر ہے، یہ فخر کی بات ہے۔ اداکارہ نے کہاکہ فلم ”شاندار“ اداکارہ عالیہ بھٹ کے ساتھ کام کر کے انہیں بے حد اچھا لگا، یہ لو سٹوری ہے جس میں کامیڈی کا پہلو بھی موجود ہے۔ فلم کی ہدایات وکاسی بیل نے دی ہے۔ فلم جلد ہی ریلیز ہو جائے گی۔

وقت اشاعت : 12/08/2015 - 21:25:54

Rlated Stars :