معروف شاعر ریاض علی آرزو بھارتی گلوکار گرداس مان کی نئی البم کے لئے گیت لکھیں گے

پیر 24 اگست 2015 13:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 اگست۔2015ء)معروف شاعر ریاض علی آرزو بھارتی گلوکار گرداس مان کی نئی البم کے لئے گیت لکھیں گے،تفصیلات کے مطابق شاعر ریاض علی آرزو کا شمار پاکستان میں فوک گیتوں کے خالقوں میں کیا جاتا ہے،جنہوں نے اب تک سینکڑوں پاکستانی وبھارتی معروف گلوکاروں کے لئے ہزاروں گیت لکھے،ریاض علی آرزو کے لکھے ہوئے لاتعدادگیتوں نے شہرت کی بلندیوں کو چھوا،ایک ملاقات کے دوران ریاض علی آرزو نے بتایا کہ وہ ان دنوں بھارتی گلوکار گرداس مان کی نئی البم کے لئے گیت لکھ رہے ہیں،انہوں نے مزیدبتایا کہ وہ اب عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی،نزاکت علی،نصیبولال،افشاں علی،مراتب علی،بھارتی گلوکار ہنس راج ہنس،گرداس مان ودیگر کے لئے گیت لکھ چکے ہیں۔

وقت اشاعت : 24/08/2015 - 13:35:04

Rlated Stars :