شوبز کی دنیا میں سینئرز کا خلا پر کرنے آئی ہوں ،دن را ت محنت کررہی ہوں ‘ اریبا

منگل 29 ستمبر 2015 13:09

شوبز کی دنیا میں سینئرز کا خلا پر کرنے آئی ہوں ،دن را ت محنت کررہی ہوں ‘ اریبا

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 ستمبر۔2015ء )تھیٹر کی نامو را داکارہ اریبا نے کہا ہے کہ شوبز کی دنیا میں سینئرز کا خلا پر کرنے آئی ہوں اس مقصد کے حصول کے لئے دن را ت محنت کررہی ہوں ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ شوبز میں ٹی وی ،تھیٹر ،فلم اور ماڈلنگ میری اولین ترجیح ہے ،خواہش ہے کہ اداکاری اور رقص میں ایسی جاندار پرفارمنس کروں جو اس سے پہلے کسی اداکارہ نے نہ کی ہو ۔

ماضی کی نامور اداکارائیں لیلیٰ ، ریما ، نادرہ ، ممتاز ، آسیہ ، انجمن اور شمیم آرا ء میری آئیڈیل ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ملک کے نامورکوریوگرافر ز سے رقص کی بنیادی تعلیم حاصل کررکھی ہے ،روزانہ کئی گھنٹے ڈانس ریہرسل کرتی ہوں ۔ ایک سوال کے جواب میں اریبا نے کہا کہ مجھے فلموں کی بے شمار آفرز آرہی ہیں مگر صرف اچھی اور معیاری فلم میں کام کروں گی ۔

وقت اشاعت : 29/09/2015 - 13:09:17

Rlated Stars :