شیو سینا کی پاکستانی گلوکار غلام علی کو بھارت میں کنسرٹ سے روکنے کیلئے دھمکی ،کنسرٹ منسوخ کردیاگیا

بدھ 7 اکتوبر 2015 15:15

شیو سینا کی پاکستانی گلوکار غلام علی کو بھارت میں کنسرٹ سے روکنے کیلئے دھمکی ،کنسرٹ منسوخ کردیاگیا

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 اکتوبر۔2015ء )ہندو انتہاء پسند تنظیم شیو سینا نے پاکستانی گلوکار غلام علی کو بھارت میں کنسرٹ سے روکنے کیلئے دھمکی دیدی۔بھارتی میڈیا کے مطابق انتہاء پسند تنظیم شیو سینا نے غلام علی کا کنسرٹ رکوانے کے لئے آرگنائزر کو لیٹربھی بھجوا دیا ہے۔

(جاری ہے)

شیو سینا نے دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ 9اکتوبر کو غلام علی کا کنسرٹ نہیں ہونے دینگے،کنسرٹ کیا گیا تو اپنے اندازمیں احتجاج کرینگے۔خط میں کنسرٹ روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا گیاہے کہ پاکستان کے ساتھ ثقافتی روابط نہیں رکھنا چاہتے۔ یہ بھی اطلاعات ہیں کہ شیو سینا کی دھمکی کے بعد غلام علی کا کنسرٹ منسوخ کردیاگیا۔

وقت اشاعت : 07/10/2015 - 15:15:39

Rlated Stars :