سلمان اور سٹیلون یش راج فلمز کی ”سلطان‘ ‘میں نظر آ سکتے ہیں

پیر 19 اکتوبر 2015 11:56

سلمان اور سٹیلون یش راج فلمز کی ”سلطان‘ ‘میں نظر آ سکتے ہیں

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 اکتوبر۔2015ء)کچھ ہفتے قبل بولی وڈ سٹار سلمان خان اور ہولی وڈ کے سلوسٹر سٹیلون کے درمیان ٹوئٹر پر ہوئی گفتگو نے سرخیاں بنائی تھیں۔

(جاری ہے)

سلمان نے سٹیلون کو بتایا تھا کہ وہ ان کے بہت بڑے فین ہیں جس کے بعد قیاس آرئیاں ہوئیں کہ دونوں اداکار ایک ساتھ فلم کریں گے۔تاہم، اب لگتا ہے کہ یہ قیاس آرئیاں حقیقت بننے جا رہی ہیں۔ڈی این اے انڈیا۔ کام پر ایک رپورٹ کے مطابق سلمان اور سٹیلون یش راج فلمز کی ”سلطان‘ ‘میں نظر آ سکتے ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ ہدایت کار علی عباس ظفر کی اس فلم میں سٹیلون کو ن سے کردار میں دکھائی دیں گے۔

وقت اشاعت : 19/10/2015 - 11:56:42

Rlated Stars :