ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلر کا ورون دھون کو چیلنج

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 15 نومبر 2015 21:49

ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلر کا ورون دھون کو چیلنج

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15نومبر۔2015ء)بولی وڈ میں سب سے فٹ اورانتہائی مشہور نوجوان ہیروز کی تلاش میں سابق ایم ایم اے اور ڈبلیو ڈبلیو سٹار ڈیو بٹسٹا کی نظریں ورون دھون پر پڑی ہیں۔ نئی جیمز بانڈ فلم ’سپیکٹرا‘ میں ولن کا کردار ادا کرنے والے بٹسٹا نے سوشل میڈیا پر ورون کو کھلے عام فٹنس چیلنج دے ڈالا۔ بٹسٹا ورون کے ساتھ پُل اپ میچ کھیلنے کے خواہش مند ہیں اور ذرائع کے مطابق انہوں نے بولی وڈ اداکار کیلئے ایک خصوصی وڈیو پیغام بھی ریکارڈ کرا دیا جسے جلد ہی سوشل میڈیا پر شیئر کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ہندوستان ٹائمز نے اپنے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ بٹسٹا نے وڈیو میں ورون سے پوچھا ہے کہ آیا وہ ان کا پُل اپ چیلنج قبول کرنے کو تیار ہیں یا نہیں۔ ذرائع کے مطابق، ورون یقیناً اس چیلنج کو لے کر پرجوش ہوں گے کیونکہ وہ بانڈ فلموں اور بٹسٹا کے مداح ہیں۔ جب28 سالہ ورون سے چیلنج کے حوالے سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا ’ڈیو نے مجھے چنا ہے۔ انہوں نے دنیا کے متعدد مضبوط ترین لوگوں کا مقابلہ کیا ہے لیکن ابھی میں باقی ہوں۔‘ ’میں نے ہمیشہ بٹسٹا کو سراہا کیونکہ انہوں نے خود کو ریسلر سے اداکار کے روپ میں ڈھالا۔ میں نے ان کا چیلنج قبول کر لیا ہے‘۔

وقت اشاعت : 15/11/2015 - 21:49:58

Rlated Stars :