امریکہ‘ہالی ووڈ کی نئی فلم”دی نائٹ بیفور“کا رنگا نگ پریمئیر

جمعہ 20 نومبر 2015 17:06

امریکہ‘ہالی ووڈ کی نئی فلم”دی نائٹ بیفور“کا رنگا نگ پریمئیر

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 نومبر۔2015ء) امریکا میں ہالی ووڈ کی نئی فلم ' دی نائٹ بیفور ' کا رنگا رنگ پریمئیر ہوا۔۔ فلم کے فنکاروں نے شرکت کرکے تقریب کی رونقیں بڑھادیں۔ فلم آج ریلیز ہورہی ہے۔فلم دی نائٹ بی فور کا ریڈ کارپٹ بچھ گیا جس پر فیشن، اسٹائل، رنگ وبہار اور اسٹارز نے اپنے جلوے بکھیرے۔ مداحوں کی بڑی تعداد اپنے پسندیدہ اداکاروں کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے جمع تھی۔

(جاری ہے)

کسی کو آٹوگراف لینے کا موقع ملا تو کوئی فوٹو بنواکر خوش ہوا۔تین گہرے دوستوں کی محبت کے گرد گھومتی کامیڈی ڈرامہ فلم 'دی نائٹ بیفور' کی کہانی مزاح سے بھرپور ہے۔۔ فلم میں تینوں دوست کرسمس کے موقع پر اپنی سالانہ چھٹیاں ایک ساتھ منانے اکھٹے ہوتے ہیں۔ اور کرتے ہیں خوب ہلہ گلہ۔فلم کے ہدایتکار جوناتھن لیون ہیں۔ مرکزی کردار جوزف گورڈن ادا کررہے ہیں انکے ساتھ سیٹھ روجن اور انتھونی میکی نبھارہے ہیں۔کامیڈی اور ڈرامے کا مکس تڑکا لئے یہ فلم کولمبیا پکچرز کے تحت آج سینما گھروں میں شائقین کو خوب محظوظ کریگی۔

وقت اشاعت : 20/11/2015 - 17:06:54