بولی وڈ اداکار نوازالدین کے خلاف مقدمہ
فہد شبیر اتوار 17 جنوری 2016 22:17
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17جنوری۔2016ء)ممبئی میں پولیس نے پارکنگ کی جگہ کے تنازعہ پر بولی وڈ اداکار نوا زالدین صدیقی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ انڈین ایکسپریس کی ایک رپورٹ کے مطابق، ایک خاتون نے وارسوا پولیس اسٹیشن میں شکایت کی کہ نواز نے پارکنگ کی جگہ کے تنازعے پر انہیں دھکے دیے اور نامناسب رویہ اختیار کیا۔
(جاری ہے)
نواز الدین اور متاثرہ خاتون ایک ہی ہاؤسنگ سوسائٹی کے رہائشی ہیں اور خاتون کا دعویٰ ہے کہ نواز، ان کے بھائی اور ملازموں نے اتوار کی دوپہر ان کی 24 سالہ بیٹی سے بدتمیزی کی۔
شکایت کنندہ خاتون نے انڈین ایکسپریس کو بتایا کہ ہاؤسنگ سوسائٹی کے پورے پارکنگ ایریا پر قبضہ کی وجہ سے پڑوسیوں کو ایک سال قبل یہاں رہائش اختیار کرنے والے نواز الدین سے اختلاف ہے ۔ ’آج جب میری بیٹی نے نواز کی تصاویر کھینچنے کے کوشش کی تو انہوں نے اپنے بھائی اور ملازمین کے ہمراہ میری بیٹی سے بدتمیزی کرتے ہوئے انہیں دھکے دیے‘۔ دوسری جانب ، اے این آئی نے اپنی ٹوئٹ میں نواز کے بھائی فیض صدیقی کے حوالے سے ایک خاتون کو دھکے دینے کو جھوٹ قرار دیا ہے۔Rlated Stars :
Famous Showbiz Stars
Disha patani
Joseph Gordon-Levitt
Sonia Sethi
Mary Elizabeth Winstead
Pablo Schreiber
Sara Loren
Lauren German
Mahesh Manjrekar
Rory Cochrane
Raj Babbar
Meagan Good
Michelle Borth
Showbiz News In Urdu
-
پروڈیوسر ،ڈائریکٹر شعیب ہاشمی کی برسی 15 مئی کو منائی جائے گی
-
پاکستان کے معروف فنکارو مزاح نگارفاروق قیصرالمعروف انکل سرگم کی تیسری برسی 14 مئی کو منائی جائے گی
-
اردو کے نامور شاعر اور مزاح نگار سیّد ضمیرجعفری کی 25ویں برسی 12مئی کو منائی جائے گی
-
خاندانی رسم و رواج سے جڑی رومینٹک کامیڈی فلم پوپے کی ویڈینگ
-
ایک اوربھارتی اداکارہ کی نجی ویڈیوز اور تصاویر لیک
-
’انڈسٹری کا بڑا حصہ مجھے تسلیم نہیں کرتا‘ آغا علی ایوارڈ شوز کو لیکرپھٹ پڑے
-
سال مجھے ہندی فلموں سے کوئی آفر ہی نہیں ملی،اداکارہ جیوتیکا
-
جسٹن بیبر اور ہیلی بیبر کے ہاں شادی کے 6 سال بعد بچے کی آمد متوقع