معروف گلوکارہ زیب کے گائے دوگیت کترینہ کیف پرفلم” فتور “ کیلئے عکسبند
بدھ 20 جنوری 2016 11:40
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 جنوری۔2016ء) معروف گلوکارہ زیب کے گائے دوگیت بالی ووڈ اسٹارکترینہ کیف پرفلم” فتور “ کے لیے عکسبند ہوگئے۔ فلم میں کترینہ کیف کے مدمقابل اداکارادیتیہ رائے کپورہونگے جبکہ فلم کے ڈائریکٹرابھیشک کپور اور میوزک کمپوزرامیت ترویدی ہیں۔دونوں گیت معروف نغمہ نگار اور گلوکارسوانند کرکرے نے لکھے ہیں جبکہ ان کی ریکارڈنگ ممبئی کے مقامی اسٹوڈیومیں کی گئی تھی۔
اس حوالے سے بات کرتے ہوئے گلوکارہ زیب کا کہنا تھا کہ بطورگلوکارہ پڑوسی ملک میں کام کرنا اعزاز کی بات ہے۔ کیونکہ بالی ووڈ فلموں کے لیے بہت سے پلے بیک سنگرز کام کررہے ہیں لیکن پاکستانی گلوکارمیوزک کے شعبے میں اپنا منفردمقام رکھتے ہیں۔ میرا یہ نیا پروجیکٹ بھی ہرلحاظ سے منفرد ہے۔(جاری ہے)
اس فلم میں بالی ووڈ کی خوبرواداکارہ کترینہ کیف اورادیتیہ رائے کپور مرکزی کردارنبھارہے ہیں۔
فلم کے دو گیت ”ہمی نستواور ہونے دوبتیاں“ میری ا?وازمیں ریکارڈ کیا گیا تھا اوران کے ذریعے ان دنوں فلم کی تشہیری مہم بھی چلائی جا رہی ہے۔ فلم کے ڈائریکٹرابھیشک کپور اورمیوزک ڈائریکٹرامیت ترویدی نے جب اس پروجیکٹ کے حوالے سے مجھ سے ملاقات کی اوراپنی فلم کی کہانی کے بارے میں بتایا تومیں نے ایک لمحہ کی تاخیر کے بغیر اس کوسائن کیا۔کیونکہ جس طرح فلم کی کہانی معمول سے ہٹ کرہے ، اسی طرح اس کے میوزک پربھی خاص توجہ دی گئی ہے۔ عام طورپربالی ووڈ فلم کا میوزک کمرشل رکھاجاتا ہے لیکن ہماری فلم کا میوزک کمرشل ہونے کے ساتھ آجکل کے ٹرینڈ سے تھوڑا مختلف ہے ، جس کی وجہ سے مجھے امید ہے کہ لوگ اس کوپسند کرینگے۔ انھوں نے کہا کہ اس وقت بھارتی چینلزکے علاوہ دیگرمیوزک چینلز سے بھی میرے دونوں گیت آن ائیرہیں اوران کا بہترین رسپانس سامنے آرہا ہے۔ایک سوال کے جواب میں ذیب نے بتایاکہ فلموں میں ایکٹنگ کی پیشکش جاری ہے۔ میں نے حال ہی میں ایک پاکستانی فلم میں بطورمہمان اداکارہ رول ادا کیا ہے اوراس کے بعد اب بطور ہیروئن ایک پروجیکٹ مجھے ایک آفر ہوئی ہے لیکن تاحال میں نے کوئی حتمی فیصلہ نہیں لیا۔ لیکن یہ بات طے ہے کہ میں فلم میں ایکٹنگ کرونگی ۔Rlated Stars :
Famous Showbiz Stars
Sunny Leone
Joseph Gordon-Levitt
Taylor Momsen
Uday Chopra
Christie Brinkley
Erika Christensen
Dianna Agron
Sahir Lodhi
Diane Kruger
Michael Keaton
Ameer Shaukat Ali
Taylor Schilling
Showbiz News In Urdu
-
وزیراطلاعات سے ہالی و ڈ پروڈکشن ٹیم کے ارکان کی ملاقات ،مختلف امورپر غور
-
عالیہ بھٹ نے میٹ گالا کے کارپٹ پر حسن کے جلوے بکھیر دیئے
-
ثانیہ مرزا کا ’باس لیڈی‘ لک فیشن کے متوالوں کی توجہ کا مرکز
-
قوس قزح کے رنگوں میں رنگی یمنیٰ زیدی کا حسن آسمان کو چھونے لگا
-
کنگنا رناوت خود کا امیتابھ سے موازنے کرنے کے بیان پر ڈٹ گئیں
-
میٹ گالا 2024: اسموکنگ نہ سیلفی، سخت شرائط لاگو
-
امتیازعلی کی شاہد اور کرینہ کے بریک اپ پر لب کشائی
-
فہد فاصل نے رنبیر کپور کو بھارت کا بہترین اداکار قرار دیدیا