معروف گلوکارہ زیب کے گائے دوگیت کترینہ کیف پرفلم” فتور “ کیلئے عکسبند
بدھ 20 جنوری 2016 11:40
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 جنوری۔2016ء) معروف گلوکارہ زیب کے گائے دوگیت بالی ووڈ اسٹارکترینہ کیف پرفلم” فتور “ کے لیے عکسبند ہوگئے۔ فلم میں کترینہ کیف کے مدمقابل اداکارادیتیہ رائے کپورہونگے جبکہ فلم کے ڈائریکٹرابھیشک کپور اور میوزک کمپوزرامیت ترویدی ہیں۔دونوں گیت معروف نغمہ نگار اور گلوکارسوانند کرکرے نے لکھے ہیں جبکہ ان کی ریکارڈنگ ممبئی کے مقامی اسٹوڈیومیں کی گئی تھی۔
اس حوالے سے بات کرتے ہوئے گلوکارہ زیب کا کہنا تھا کہ بطورگلوکارہ پڑوسی ملک میں کام کرنا اعزاز کی بات ہے۔ کیونکہ بالی ووڈ فلموں کے لیے بہت سے پلے بیک سنگرز کام کررہے ہیں لیکن پاکستانی گلوکارمیوزک کے شعبے میں اپنا منفردمقام رکھتے ہیں۔ میرا یہ نیا پروجیکٹ بھی ہرلحاظ سے منفرد ہے۔(جاری ہے)
اس فلم میں بالی ووڈ کی خوبرواداکارہ کترینہ کیف اورادیتیہ رائے کپور مرکزی کردارنبھارہے ہیں۔
فلم کے دو گیت ”ہمی نستواور ہونے دوبتیاں“ میری ا?وازمیں ریکارڈ کیا گیا تھا اوران کے ذریعے ان دنوں فلم کی تشہیری مہم بھی چلائی جا رہی ہے۔ فلم کے ڈائریکٹرابھیشک کپور اورمیوزک ڈائریکٹرامیت ترویدی نے جب اس پروجیکٹ کے حوالے سے مجھ سے ملاقات کی اوراپنی فلم کی کہانی کے بارے میں بتایا تومیں نے ایک لمحہ کی تاخیر کے بغیر اس کوسائن کیا۔کیونکہ جس طرح فلم کی کہانی معمول سے ہٹ کرہے ، اسی طرح اس کے میوزک پربھی خاص توجہ دی گئی ہے۔ عام طورپربالی ووڈ فلم کا میوزک کمرشل رکھاجاتا ہے لیکن ہماری فلم کا میوزک کمرشل ہونے کے ساتھ آجکل کے ٹرینڈ سے تھوڑا مختلف ہے ، جس کی وجہ سے مجھے امید ہے کہ لوگ اس کوپسند کرینگے۔ انھوں نے کہا کہ اس وقت بھارتی چینلزکے علاوہ دیگرمیوزک چینلز سے بھی میرے دونوں گیت آن ائیرہیں اوران کا بہترین رسپانس سامنے آرہا ہے۔ایک سوال کے جواب میں ذیب نے بتایاکہ فلموں میں ایکٹنگ کی پیشکش جاری ہے۔ میں نے حال ہی میں ایک پاکستانی فلم میں بطورمہمان اداکارہ رول ادا کیا ہے اوراس کے بعد اب بطور ہیروئن ایک پروجیکٹ مجھے ایک آفر ہوئی ہے لیکن تاحال میں نے کوئی حتمی فیصلہ نہیں لیا۔ لیکن یہ بات طے ہے کہ میں فلم میں ایکٹنگ کرونگی ۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
سعودی دستاویزی فلم ’’ہوریزن‘‘نے بین الاقوامی تخلیقی ایوارڈ جیت لیا
-
سونیا حسین نے اپنی خوبصورتی اور فٹنس کا راز بتا دیا
-
بالی ووڈ اداکار عمران خان کی 9 سال بعد انڈسٹری میں واپسی
-
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی ڈیپ فیک ویڈیو کا شکار
-
کیریئر میں کامیابی حادثاتی نہیں، بہت محنت کی ہے، تاپسی پنو
-
امریکی اداکارہ نے حماس کے خلاف اسرائیلی پروپیگنڈے کو مسترد کردیا
-
نامور مزاحیہ اداکار منور ظریف کی برسی منائی گئی
-
مہک ملک 3 مئی کو تماثیل تھیٹر میں جلوہ گر ہونگی
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
تقریب کے دوران صحافی نے یشما گل کو زخمی کردیا
-
اداکاراربازخان نے ملائیکہ اروڑا کو تذبذب کا شکار قراردے دیا
-
اربازخان نے فائرنگ کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹ سے جانے کی خبروں پرخاموشی توڑدی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.