حمائمہ ملک نے ٹینس اسٹارنواک جوکووک کو پاکستان آنے کی دعوت دیدی

بدھ 24 فروری 2016 14:07

حمائمہ ملک نے ٹینس اسٹارنواک جوکووک کو پاکستان آنے کی دعوت دیدی

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 فروری۔2016ء) حمائمہ ملک نے ٹینس اسٹارنواک جوکووک کوپاکستان آنے کی دعوت دے دی۔ دبئی میں پاکستان سپرلیگ کے فائنل میچ میں حمائمہ ملک پشاورزلمی کی ایمبیسیڈر کے طورپرشریک ہوئیں جبکہ سربیا کے ٹینس اسٹار نواک جوکووک بھی ایک ایونٹ کے لیے وہاں موجود تھے، اس دوران حمائمہ ملک اورنواک جوکووک کی ملاقات ہوئی جس میں اداکارہ نے ٹینس اسٹارکوجہاں کرکٹ ٹورنامنٹ میں آنے کی دعوت دی، وہیں پاکستان کادورہ کرنے کی پیشکش بھی کی۔

(جاری ہے)

حمائمہ ملک کا کہنا تھاکہ ایک دوست نے نواک جوکووک سے تعارف کروایا انہوں نے پاکستان آنے کی دعوت پر خوشی کا اظہارکیا۔

وقت اشاعت : 24/02/2016 - 14:07:29

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :