بڑے پردے پر دھوم مچانے والی ہمایوں سعید اور مہوش حیات کی جوڑی اب ڈراموں میں ایک ساتھ نظر آئے گی

ہفتہ 5 مارچ 2016 14:18

بڑے پردے پر دھوم مچانے والی ہمایوں سعید اور مہوش حیات کی جوڑی اب ڈراموں میں ایک ساتھ نظر آئے گی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 مارچ۔2016ء) بڑے پردے پر اپنی صلاحتیوں کا لوہا منوانے والی ہمایوں سعید اور مہوش حیات کی جوذی اب ڈراموں میں بھی قسمت آزمانے جا رہے ہیں، ان کی فلم ”جوانی پھر نہیں آنی“پاکستان میں اب تک سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم ثابت ہوئی ہے،ہمایوں سعید ڈرامہ”دل لگی“ کے ذریعہ 4 سال بعد چھوٹی اسکرین پر واپسی کریں گے جبکہ مہوش حیات بھی انکے ساتھ نظرآئیں گی۔

ڈرامے کے حوالے سے ہمایوں سعید کا کہنا ہے کہ ایک غیر روایتی محبت کی کہانی ہے ، جسے اب تک پاکستان میں دیکھا نہیں گیا، طویل عرصے بعد اتنا شاندار اسکرپٹ دیکھنے کو ملااس لیے فوراسے پہلے خاں کر دی تھی۔ فلموں کی بحالی ہوچکی ہے لیکن ابھی بھی کافی لوگ سینما کی کمی کے باعث فلموں کے میڈیم سے دور ہیں ، مداحوں کی وجہ سے آج اس مقام پر ہوں، میں اپنی ذمے داری سمجھتا ہوں کہ اپنے مداحوں کی خواہش کوملحوظ خاطر رکھوں۔

(جاری ہے)

ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے ہمیشہ ایسے ہی پروجیکٹس میں کام کرنے کو ترجیح دی ہے جس میں ایک اچھی ٹیم کام کرے، اسی وجہ سے دل لگی میں کام کرنا بھی ایسا ہی ایک فیصلہ تھا کیونکہ اس کی ٹیم بہت عمدہ ہے،ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں صبا حمید، عظمی حسن، عمران اشرف اور مریم انصاری شامل ہیں۔سیریل کی عکسبندی کراچی اور اندرون سندھ میں کی گئی ہے، نصرت فتح علی خان کی مشہور زمانہ قوالی ”تمہیں دل لگی بھول جانی پڑے گی“ کی دوبارہ ترتیب ہے جس کو موسیقی کے استاد راحت فتح علی خان نے گایا ہے

وقت اشاعت : 05/03/2016 - 14:18:00