پاکستان کے معروف اداکار شان بجرنگی بھائی جان کی منی کے والد کا کردار نبھائیں گے

muhammad ali محمد علی بدھ 30 مارچ 2016 22:35

پاکستان کے معروف اداکار شان بجرنگی بھائی جان کی منی کے والد کا کردار نبھائیں گے

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30مارچ2016ء) پاکستان کے معروف اداکار شان بجرنگی بھائی جان کی منی کے والد کا کردار نبھائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے معروف اداکار شان ان دنوں ایک موبائل سروس فراہم کرنیوالی انٹرنیشنل کمپنی کی اشتہاری فلم کی عکسبندی کیلئے بنکاک میں موجود ہیں۔ بنکاک میں ان کے ہمراہ کئی بھارتی شوبز کے افراد بھی موجود ہیں۔

(جاری ہے)

ان افراد میں مشہور بھارتی فلم بجرنگ بھائی جان کی معروف کردار منی بھی موجود ہیں۔ اس اشتہاری فلم میں شان اور منی باپ اور بیٹی کے روپ میں نظر آئیں گے۔ اشتہاری فلم میں شان نے لیڈ رول کیا جبکہ ان کے ہمراہ دیگر بھارتی تھیٹر کے فنکاروں نے بھی کام کیا ہے۔ مذکورہ ٹی وی کمرشل بھارت، بنگلا دیش اور پاکستان سمیت دیگر ممالک کے لئے بنایا جا رہا ہے۔ اس اشتہار کی خاص بات یہ ہے کہ اسکے پروڈیوسر پی ٹی آئی کے سرگرم عہدیدار فیصل جاوید خان ہیں.

وقت اشاعت : 30/03/2016 - 22:35:18

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :