کرشمہ کپور کی طلاق سے گھر والے پریشان

پیر 11 اپریل 2016 12:56

کرشمہ کپور کی طلاق سے گھر والے پریشان

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 اپریل۔2016ء) بالی وڈ اداکارہ کرشمہ کپور کی شوہر سنجے کپور سے طلاق کے معاملے کو ان کے گھر والے خاصے پریشان ہیں۔

(جاری ہے)

کرشمہ کپور کے والد اور ماضی کے اداکار رندھیر کپور کہتے ہیں’کرشمہ کی طلاق خاندان کے لیے بہت ہی افسوسناک ہے یہ بھلادینے والی بات نہیں ہے۔انھوں نے کہا کہ کرشمہ کے بچے اس کے پاس رہیں گے یہی ایک بات حوصلہ افزاء ہے۔کرشمہ کے سامنے مسائل کی ایک بہت بڑی دیوار کھڑی ہے۔اسے حوصلہ دینے کے لیے ہم سب اس کے ساتھ کھڑے ہیں۔

وقت اشاعت : 11/04/2016 - 12:56:08