بپاشا نے اپنی شادی میں قریبی دوستوں کو بلانے سے انکار کر دیا

ہفتہ 16 اپریل 2016 13:33

بپاشا نے اپنی شادی میں قریبی دوستوں کو بلانے سے انکار کر دیا

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 اپریل۔2016ء)بالی ووڈ اداکارہ بپاشا باسو نے اپنی شادی میں قریبی دوستوں اداکار جان ابراہام،ملائٹہ سومان اور ڈیٹو موریہ کو دعوت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے،بالی ووڈ اداکار بپاشا باسو اپنی اداکاری نہیں بلکہ افیئرز کے حوالے سے ہمیشہ سے خبروں میں رہی ہیں یہی وجہ ہے کہ ان کے تین معاشقے زبان زد عام رہے ہیں لیکن بالی وڈڈ کے ایکشن ہیرو جان ابراہام کے ساتھ ان کا طویل عرصہ معاشقہ رہا ہے جن سے علیحدگی کے بعد اب وہ ایک اور اداکار سے شادی کرنے والی ہیں تاہم اب انہوں نے اپنی شادی میں سابق دوستوں کو نہ بلانے کا فیصلہ کیا ہے ،بپاشا چاہتی کے شادی کی اس خوشی میں وہ اپنے پرانے زخم تازہ نہیں کرنا چاہتی ہیں یہی وجہ ہے کہ انہوں نے اپنے قریبی ساتھیوں کو شادی پر بلانے سے انکار کر دیا ہے۔

وقت اشاعت : 16/04/2016 - 13:33:14

Rlated Stars :