بالی ود فلمسٹار رندیپ ہوڈا اسپتال منتقل ، سرجری ہونے کا امکان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 18 اپریل 2016 14:30

بالی ود فلمسٹار رندیپ ہوڈا اسپتال منتقل ، سرجری ہونے کا امکان

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18 اپریل 2016ء): بالی وڈ فلمسٹار رندیپ ہوڈا سلمان خان کی آنے والی فلم ”سلطان“ کے شوٹنگ سیٹ پر بے ہوش ہوکر گر پڑے جس کے بعد انہیں فوری ط ور پر اسپتال منتقل کیا گیاط تفصیلات کے مطابق رندیپ ہوڈا سلطان فلم کی شوٹنگ کے دوران سیٹ پر بے ہوش ہو کر گر پڑے جس کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق رندیپ ہوڈا کی آج کے دن سرجری ہونے کا امکان ہے جس کے بعد انہیں آئندہ کل اسپتال سے ڈسچارج کر دیا جائے گا۔ رندیپ کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ رندیپ کو اکثر درد کی شکایت رہتی تھی لیکن کام کی لگن نے رندیپ کو اپنی درد پر توجہ نہیں دینے دی۔ رندیپ سلطان اور اپنی آنے والی فلم سربجیت کی پروموشن میں مصروف ہیں جس کے لیے وہ دن رات کام کر رہے ہیں۔

وقت اشاعت : 18/04/2016 - 14:30:55

Rlated Stars :