آج انڈین ٹی وی پر جو مواد دکھایا جاتا ہے اس پر ہم سب کو فکرمند ہونا چاہیے، پراچی دیسائی
ہفتہ 14 مئی 2016 22:24
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 مئی۔2016ء)بولی وڈ اداکارہ پراچی دیسائی جنہون نے ہندوستانی ٹیلی ویژن سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا تھا ماننا ہے کہ آج انڈین ٹی وی پر جو مواد دکھایا جاتا ہے اس پر ہم سب کو فکرمند ہونا چاہیے۔ بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے پراچی نے کہا 'ہمیں دیکھنا چاہیے کہ ملک اس وقت کہاں جارہا ہے اور ہمارے ارد گرد کیا ہورہا ہے، ہمیں اپنی آنکھیں کھولنی چاہیے اور لوگوں کو وہ دکھانا چاہیے جس سے وہ بہتری کی طرف جائیں'۔
ان کا مزید کہنا تھا 'میں یہ نہیں کہتی کہ ڈرامے کوئی سوشل سروس ہیں، لیکں ٹی وی بہت مختلف سطح پر بہت سے لوگوں کی زندگیوں پر اثر انداز کرتا ہے'۔27 سالہ پراچی کا ماننا ہے کہ ہندوستانی ٹی وی شوز اب بہت غلط انداز میں بنائے جاتے ہیں۔(جاری ہے)
ٹی وی ڈراموں پر واپسی کے حوالے سے سوال پر پراچی کا کہنا تھا کہ وہ فی الحال ایسا کوئی ارادہ نہیں رکھتی کیوں کہ اس وقت ہندوستانی ڈراموں کو دیکھ کر انہیں کافی دکھ ہوتا ہے۔
پراچی کی حالیہ ریلیز فلم 'اظہر' ہندوستانی کرکٹ کپتان اظہرالدین کی زندگی پر بنائی گئی ہے جس میں اداکارہ نے ان کی پہلی بیوی نورین کا کردار ادا کیا۔اس حوالے سے اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں زیادہ تر فلموں میں ایسے ہی کردار ملے جو اصل زندگی میں ان سے برعکس ہیں تاہم وہ انہیں بھی باخوبی سے نبھانے کی کوشش کرتی ہیں۔فلم 'اظہر' 13 مئی کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی گئی جسے شائقین اور ناقدین کا ملا جلا ردعمل موصول ہورہا ہے۔ ۔Famous Showbiz Stars
Ayush Tandon
Akram Udas
Mehmood Aslam
Rihanna
Hansika Motwani
jamal Shah
Timothy Olyphant
Cameron Diaz
Afraz Rasool
ananya pandey
Olivia Thirlby
nausheen shah
Showbiz News In Urdu
-
سلمان خان کے مزاج میں بھرپور تضاد ہے، سوناکشی کا انکشاف
-
آئٹم سانگ نہ ہو پھربھی فلموں میں کام نہیں کروں گی، فاطمہ آفندی
-
اکشے کمار اور ارشد وارثی کی کامیڈی فلم ’’جولی ایل ایل بی 3‘‘ کی شوٹنگ شروع
-
اب چاہے کچھ بھی ہوجائے میں اکیلی ہی کافی ہوں، ثانیہ مرزا
-
اداکارہ اروشی روٹیلا نے نسیم کو ہیش ٹیگ بائولر کا نام دے دیا
-
شو میں شرکت کی آفر ٹھکرانے پر آفتاب اقبال نے کمرہ میں لاک کر دیا،شفاعت علی
-
احمد علی بٹ کی سیریز 'ہیرامنڈی: دی ڈائمنڈ بازار' پر سخت تنقید
-
نسیم شاہ کو بولر کا ہیش ٹیگ دوں گی، بھارتی ماڈل اروشی روٹیلا