نئے فنکار اپنے سینئرز کی تقلید کریں، توقیر ناصر

اتوار 15 مئی 2016 15:21

نئے فنکار اپنے سینئرز کی تقلید کریں، توقیر ناصر

لاہور۔(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 مئی۔2016ء ) سینئر اداکار توقیر ناصر نے کہا ہے کہ لا تعداد چینلز اور فن کاروں کے باوجود سینئرز کی اہمیت اور مقبولیت آج بھی اہم ہے،انہوں نے ایک ملاقات میں کہا کہ فردوس جمال،قوی خان اور دیگر سینئرز فنکاروں نے سخت محنت اور جدجہد کے بعد شہرت کی بلندیوں کو چھواہے،آج بھی کمرشلز کیلئے کمپنیاں سینئر فن کاروں کی ڈراموں یا کسی بھی پروگرام میں شمولیت کو ترجیح دیتی ہیں۔

(جاری ہے)

توقیر ناصر نے کہا کہ آج نئے فن کار کام اچھا کرنے کیلئے اپنے سینئرز کا کام دیکھیں۔ شوبز میں طویل عرصہ گزار نے کے بعد آج بھی اپنے آپکو ایک طالبعلم سمجھتاہوں اور اپنے سینئرز کا کام آج بھی دیکھتا ہوں۔

وقت اشاعت : 15/05/2016 - 15:21:12