لندن  جیمز بانڈ کے خالق آین فلیمنگ کی پیدائش کے ایک سو سا ل مکمل ہونے پر خصوصی نمائش کا اہتمام

جمعہ 16 مئی 2008 15:10

لندن (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین16مئی2008 )لندن کے امپیریل وار میوزیم میں مشہور جاسوسی کردار جیمز بانڈ کے خالق آین فلیمنگ کی پیدائش کے ایک سو سا ل مکمل ہونے پر ایک خصوصی نمائش کا اہتمام کیا گیا ہے۔ اس نمائش میں دیگر فلیمنگ کی تصویروں کے علاوہ ان کی میزاور ٹائپ رائیٹر بھی رکھا گیا ہے۔

(جاری ہے)

فلیمنگ نے اپنی تحریوں میں جیمز بانڈ کے نام سے ایک کردار تخلیق کیا جو برطانوی خفیہ سروس کا ایجنٹ تھا۔

اس کردار نے جاسوسی کی دنیا میں تہلکا مچا دیا۔ اس کردار پر بعدازاں ہالی وڈ نے فلمیں بنائی جنہوں نے ریکارڈ بزنس کیا۔ اس کردار نے دنیا کی مختلف زبانوں میں تخلیق ہونے والے ادب اور فلموں پر اپنے گہرے اثر ات ڈالے۔ بہت کم لوگوں کو یہ معلوم ہوگا کہ جیمز بانڈ کے فرضی کردار ، میں اس کے خالق آئن فلیمنگ کی شخصیت کے کئی پہلووٴں کی جھلک ملتی ہے۔
وقت اشاعت : 16/05/2008 - 15:10:05