کرن سے ذیادہ کسی مرد نے محبت نہیں دی ‘ بپاشا باسو

ہفتہ 28 مئی 2016 14:16

کرن سے ذیادہ کسی مرد نے محبت نہیں دی ‘ بپاشا باسو

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 مئی۔2016ء) طویل عرصے تک ساتھی اداکار کرن سنگھ گروور کی محبت میں گرفتار رہنے کے بعد حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی بولی ووڈاداکارہ بپاشا باسو کا کہنا ہے جکہ انھیں شوہر سے قبل کبھی کسی مرد نے ایسی محبت نہیں دی۔

(جاری ہے)

واضح رہے جوڑے کو شادی کے بندھن میں بندھے ابھی ایک ماہ بھی پورا نہیں ہوا تاہم انکی سماجی روابط کی سائٹس پر پوسٹ کی جانے والی تصاویر اور پیغامات سے اس بات کا بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ دونوں کس حد تک ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہیں۔

اداکارہ نے حال ہی میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ شادی بعد انکی میاں کے ساتھ دوستی پہلے سے بھی ذیادہ گہری ہو گئی ہے۔ واضح رہے اداکارہ کرن سنگھ گروور سے قبل متعدد بولی ووڈ سٹار ز کے عشق میں مبتلا رہ چکی ہیں

وقت اشاعت : 28/05/2016 - 14:16:42

Rlated Stars :