فلم،ٹیلی ویڑن اور تھیٹر عوام کو مثبت پیغام دینے کے لیے بے حد اہمیت رکھتے ہیں، عمرشریف

جمعہ 5 اگست 2016 14:46

فلم،ٹیلی ویڑن اور تھیٹر عوام کو مثبت پیغام دینے کے لیے بے حد اہمیت رکھتے ہیں، عمرشریف
کراچی( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 اگست۔2016ء ) پاکستان کے معروف کامیڈین عمرشریف کا کہنا ہے کہ پاکستان میں جشن آزادی کی تیاریاں جس جوش وخروش سے شروع ہوئی ہیں ہمیں آج کے دور میں اسی جذبہ کی ضرورت ہے،پاکستان دنیا کا ایک ایسا خطہ ہے جس میں دنیا کی ہر وہ نعمت موجود ہے جس کی تمنا یا خواہش کوئی کرتا ہے ہمیں اس کی قدر کرنا چاہیے۔

(جاری ہے)

اداکار کمپئیر،شاعر، مصنف عمرشریف نے 14 اگست کے حوالے سے اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ تمام تراختلافات بھلا کر صرف اور صرف پاکستان کی ترقی خوشحالی اور اس کی بہتری کے لیے سوچ پیدا کرنی ہوگی، قومی یکجہتی کے فروغ اور ملک میں بہترین ماحول فراہم کرنے کے لیے فنکاروں کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔

انہوں نے کہا ملک کی موجودہ صورتحال میں فنکاروں پر بھی بھاری ذمے داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنے ڈراموں ،فلموں اور تھیٹر کے ذریعہ لوگوں تک ایک مثبت پیغام پہنچائیں کہ ہمیں اپنی اس ملک کی بہتری کے لیے کیا کچھ کرنا ہے۔
وقت اشاعت : 05/08/2016 - 14:46:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :