شردھا کپور ٹی وی ریالٹی شو کی جج بنیں گی

بدھ 24 اگست 2016 13:58

شردھا کپور ٹی وی ریالٹی شو کی جج بنیں گی
ممبئی ۔ 24 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔24 اگست۔2016ء) بالی اداکارہ شردھا کپور ٹی وی ریالٹی شو کی جج بنیں گی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق شرادھا کپور کو ٹی وی ریالٹی شو”راسٹار“ کیلئے جج بننے کی پیش کش ہوئی ہے، وہ شو کیلئے گلوکار ارجیت سنگھ کے ساتھ جج ہوں گی۔

(جاری ہے)

شردھا نے اس بارے ابھی کوئی بیان نہیں دیا کیونکہ وہ ان دنوں اپنی فلم”ہاف گرل فرینڈ“ کی شوٹنگ کے سلسلے میں جنوبی افریقہ میں ہیں۔ شردھا کا ٹی وی شو کیلئے انتخاب اس کے گلیمر اور گلوکاری کے ٹیلنٹ کو سامنے رکھ کر کیا گیا ہے تاہم یہ معلوم نہیں ہوا کہ شردھا اس شو میں شرکت کا معاوضہ کیا لیں گی۔

وقت اشاعت : 24/08/2016 - 13:58:11

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :