سنی دیول بیٹے کوفلم’ ’بیتاب ٹو‘‘ میں کاسٹ کرنے کے خواہشمند

سنی کی خواہش تھی’’ بیتاب ٹو‘‘ میں کرن کیساتھ امریتا سنگھ کی بیٹی سارہ علی خان وہی جادو جگائیں

اتوار 28 اگست 2016 11:58

سنی دیول بیٹے کوفلم’ ’بیتاب ٹو‘‘ میں کاسٹ کرنے کے خواہشمند

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 اگست ۔2016ء)اداکار سنی دیول نے 1983 میں امرتا سنگھ کے ساتھ فلم بیتاب سے ڈیبیو کیا تھا اور اب تقریباً 32 سال بعد ان کی خواہش ہے کہ وہ اپنے صاحبزادے کرن کے ساتھ فلم’ ’بیتاب ٹو‘‘ بنائیں۔سنی کی خواہش تھی کہ بیتاب ٹو میں کرن کے ساتھ امریتا سنگھ کی بیٹی سارہ علی خان وہی جادو جگائیں جو امریتا اور انھوں نے اپنی پہلی فلم میں جگایا تھا۔

(جاری ہے)

سنی کی خواہش تھی کہ بیتاب ٹو میں کرن اور امریتا سنگھ کی بیٹی سارہ علی خان وہی جادو جگائیں جو امریتا اور انہوں نے اپنی پہلی فلم کیا تھا-خبر ہے کہ سنی دیول نے اس بارے میں امرتا سنگھ سے بات کر کے جب اپنی خواہش کا اظہار کیا تو وہ چاہتے ہوئے بھی ہاں نہ کر سکیں کیونکہ سارہ پہلے ہی دھرما پروڈکشن کے ساتھ کانٹریکٹ سائن کر چکی ہیں اور کرن جوہر کی فلم سے ڈیبیو کرنے والی ہیں۔حالانکہ سنی کے بیٹے کرن نے اپنے پاپا کے ساتھ بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کام کرنا شروع کر دیا ہے لیکن بطور ہیرو وہ کب اور کس کے ساتھ نظر آئیں گے یہ طے کرنا پاپا کا کام ہے۔

وقت اشاعت : 28/08/2016 - 11:58:25

Rlated Stars :