شاہد کپور نے فلم ”پدماوتی“ کیلئے 8کروڑ معاوضہ طلب کرلیا

اتوار 4 ستمبر 2016 13:10

شاہد کپور نے فلم ”پدماوتی“ کیلئے 8کروڑ معاوضہ طلب کرلیا

ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 ستمبر - 2016ء) بالی ووڈ اسٹار شاہد کپور نے نامور ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ”پدماوتی“ کے لیے 8 کروڑ معاوضہ طلب کیا ہے۔ بالی ووڈ اسٹار شاہد کپور نے فلم ”اڑتا پنجاب“میں مرکزی کردار ادا کیا تھا اور فلم کے لیے انہوں نے 4 کروڑ کا معاوضہ وصول کیا تھا لیکن فلم کی کامیابی کے بعد انہوں نے فلموں میں کام کرنے کے معاوضے میں اضافہ کردیا ۔

جس پر پروڈیوسرپریشانی کا شکار ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہد کپورنے فلموں کے لیے معاوضے میں 4 کروڑ کا اضافہ کر دیا ہے جس کے بعد انہوں نے نامور ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی نئی آنے والی فلم ”پدماوتی“ کے لیے 8 کروڑ معاوضہ طلب کرلیا ہے جب کہ فلم کے ہدایتکار نے شاہد کپور کو ان کا منہ مانگا معاوضہ دینے کی حامی بھر لی ہے جس کے بعد فلم کی شوٹنگ رواں سال ہی شروع ہونے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ فلم ”پدماوتی“ میں شاہد کپور کے علاوہ رنویر سنگھ اورر دپیکا پڈوکون مرکزی کردار ادا کریں گے۔

وقت اشاعت : 04/09/2016 - 13:10:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :