بھارتی ٹی وی کی اداکارہ انکیتا لوکھانڈے جھُلس گئیں، دونوں ہاتھ اور گردن متاثر

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 9 ستمبر 2016 15:44

بھارتی ٹی وی کی اداکارہ انکیتا لوکھانڈے جھُلس گئیں، دونوں ہاتھ اور گردن متاثر

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔09ستمبر2016ء) : بھارتی ٹی وی کی اداکارہ انکیتا لوکھانڈے آگ لگبے کے باعث جھُلس گئیں جس کے نتیجے میں ان کے دونوں ہاتھ اور گردن متاثر ہوئے۔ انکیتا نے اپنے کمرے میں خوشبو والی موم بتی جلا رکھی تھی۔ان کے کمرے کے پردے نے آگ پکڑی اور دیکھتے ہی دیکھتے ان کے کمرے میں آگ پھیل گئی۔ انکیتا نے پوجا کے دوران آگ لگنے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے اپنے کمرے میں ایک موم بتی جلا رکھی تھی۔

(جاری ہے)

اور مجھے احساس ہونے سے قبل ہی کمرے کے پردے کو آگ لگ چکی تھی۔ انکیتا نے بتایا کہ میں نے بچنے کی کوشش کی اور اسی کوشش میں میرے دونوں ہاتھ اور گردن جھلس گئی۔ انکیتا نے بتایا کہ زخم گہرے ہیں اور مجھے خاصی تکلیف کا بھی سامنا ہے میرے کمرے سے باہر موجود بالکونی میں گیس سلنڈرز بھی موجود تھے لیکن شکر ہے کہ میرے اچھے کاموں نے مجھے بچا لیا ۔ انکیتا نے کہا کہ میرے زخم آہستہ آہستی ٹھیک ہو رہے ہیں جبکہ میرا کمرہ بھی تجدید کے مراحل میں ہے۔

وقت اشاعت : 09/09/2016 - 15:44:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :