ایکشن ایڈونچر فلم ڈاکٹر اسٹرینج کانیا ٹریلرجاری کر دیا گیا

جمعہ 16 ستمبر 2016 12:26

ایکشن ایڈونچر فلم ڈاکٹر اسٹرینج کانیا ٹریلرجاری کر دیا گیا
لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 ستمبر۔2016ء) مارول سپر ہیرو کے گِرد گھومتی ایکشن سے بھرپور نئی ہالی ووڈایڈونچر فینٹسی فلم ڈاکٹر اسٹرینج کانیا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔اسکاٹ ڈیرکسن کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم میں مرکزی کردار ہالی ووڈ کے نامور اداکاربینڈکٹ کمبر بیچ نبھا رہے ہیں ‘فلم کی دیگر کاسٹ میں ریچل میکیڈم ‘ مائیکل اسٹال برگ ‘چیویٹل ایجیوفور ‘میڈز میکلسین اورٹیلڈا سوائنٹن شامل ہیں۔

(جاری ہے)

کیون فیج کی پروڈیوس کردہ اس سنسنی خیز فلم کی کہانی اسٹیون اسٹرینج نامی ایک ایسے ماہر اور با صلاحیت نیورو سرجن پر مبنی ہے جس کا کیریئر ایک خطرناک کار حادثے کے بعد تباہ و برباد ہو جاتاہے تاہم وہ ہار نہیں مانتا اور حالات کامقابلہ کرتے ہوئے غیر معمولی طاقت حاصل کر کے برائی کے خاتمے کی جنگ پر نکل پڑتا ہے۔مارول اسٹوڈیوز کی تیار کردہ ایکشن اور ایڈونچرسے بھرپور مناظر کی عکاسی کرتی فلم والٹ ڈزنی اسٹوڈیوزاور موشن پکچرز کے تحت رواں سال4نومبر کو سنیما گھروں میں تہلکہ مچائے گی
وقت اشاعت : 16/09/2016 - 12:26:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :