اداکاریوسف خان کو ہم سے بچھڑے 7 برس بیت گئے

منگل 20 ستمبر 2016 15:15

اداکاریوسف خان کو ہم سے بچھڑے 7 برس بیت گئے
اسلام آباد ۔ 20 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 ستمبر۔2016ء) فلم انڈسٹری کے معروف اداکار یوسف خان کو ہم سے بچھڑے 7 برس بیت گئے۔ یوسف خان نے 1954ء میں فلم ”پواز“ سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بھروسہ‘ ناگن‘ باؤ جی‘ ٹیکسی ڈرائیور‘ بدلہ‘ ملنگی‘ مکھڑا چن ورگا‘ تیرے عشق نچایا‘ چن ویر اور سوہنی ماہیوال جیسی کامیاب فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ یوسف خان پاکستان فلم انڈسٹری کی تاریخ میں گولڈن جوبلی منانے والے واحد فنکار کا اعزاز بھی رکھتے ہیں۔ انہیں ان کی خدمات کے اعتراف میں تمغہ حسن کارکردگی سے بھی نوازا گیا۔ یوسف خان 21 ستمبر 2009ء کو مختصر علالت کے بعد اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔

وقت اشاعت : 20/09/2016 - 15:15:31