نوجوان نسل کی پسندیدہ گلوکارہ مومنہ مستحسن کی منگنی ہو گئی

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 25 ستمبر 2016 18:40

نوجوان نسل کی پسندیدہ گلوکارہ مومنہ مستحسن کی منگنی ہو گئی

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25ستمبر۔2016ء) کوک سٹوڈیو سیزن 9 سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی نوجوان گلوکارہ مومنہ مستحسن کی منگنی ہو گئی ہے۔مومنہ کے منگیتر کا نام علی نقوی ہے۔منگنی کی تقریب میں خاندان کے ہی چند افراد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی مومنہ مستحسن کی منگنی کی افواہیں گردش میں تھیں جنہیں مومنہ نے خود ہی جھٹلا دیا تھا۔ لیکن آج معروف جریدے کی جانب سے جاری کردہ تصویر میں ان کی منگنی کی تصدیق ہو گئی ہے۔ مومنہ مستحسن نے کوک سٹوڈیو سیزن 9 میں راحت فتح علی خان کے آفرین آفرین گانےسے شہرت پائی ۔

وقت اشاعت : 25/09/2016 - 18:40:11