کامیابی حاصل کرنے کیلئے بڑی محنت درکار ہوتی ہے، فلم ، ٹی وی اور فیشن کے شعبے مختلف ہیں،سوہائے علی ابڑو

ہفتہ 8 اکتوبر 2016 12:30

کامیابی حاصل کرنے کیلئے بڑی محنت درکار ہوتی ہے، فلم ، ٹی وی اور فیشن کے شعبے مختلف ہیں،سوہائے علی ابڑو
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 اکتوبر۔2016ء) ماڈل واداکارہ سوہائے علی ابڑو نے کہا ہے کہ کامیابی حاصل کرنے کیلئے بڑی محنت درکار ہوتی ہے، فلم ، ٹی وی اور فیشن کے شعبے مختلف ہیں، ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ کامیابی حاصل کرنے کیلئے بہت محنت کرنا پڑتی ہے، شب روروز محنت کے بعد ملنے والی کامیابی کو برقرار رکھنا انسان کا سب سے بڑا امتحان ہوتا ہے، انہوں نے کہا کہ شوبز میں کام کرنا جتنا آسان لگتا ہے اتنا قطعی آسان نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے تو فلم ، ٹی وی اور فیشن کے شعبوں کے مزاج کو سمجھنے کی ضرورت ہوتی ہے ، پھر یہاں ملنے والے کام کی نوعیت کو جاننے کے بعد اگر اس کو محنت سے انجام دیا جائے تو کامیابی آپ کے قدم چومتی ہے، انہوں نے کہا کہ کبھی نہیں سوچا تھا کہ میرا شمار ایک دن شعبے کے کامیاب فنکاروں میں ہوگا۔

وقت اشاعت : 08/10/2016 - 12:30:04

Rlated Stars :