حمیراارشدپھرشہہ سرخیوں میں آگئیں‘ شوہر احمد بٹ سے صلح ہو گئی

منگل 1 نومبر 2016 19:09

حمیراارشدپھرشہہ سرخیوں میں آگئیں‘ شوہر احمد بٹ سے صلح ہو گئی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 نومبر2016ء)معروف گلوکارہ حمیرا ارشد اور ان کے سابق شوہر احمد بٹ کی صلح ہوگئی۔ دونوں کے درمیان قریبی دوستوں اوررشتے داروں نے مصالحت کروائی۔ نجی ٹی وی کے مطابقگلوکارہ حمیرا ارشد اور احمد بٹ میں ایک بار پھر صلح ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

دونوں کے درمیان لڑائی کا کیس عدالت میں بھی زیر سماعت رہا۔ احمد بٹ کا کہنا تھا کہ وہ اپنے کئے پر شرمندہ ہیں اور حمیرا سے معافی مانگتے ہیں۔حمیرا ارشد کا کہنا تھا کہ انھیں خوشی ہے کہ احمد بٹ کو جلد ہی اپنی غلطی کا احساس ہوگیا ہے۔ دونوں کا ایک بیٹا بھی ہے جس کی تحویل کے لیے دونوں کے درمیان سخت قانونی چارہ جوئی بھی کی گئی

وقت اشاعت : 01/11/2016 - 19:09:30