امریکی پاپ اسٹار ٹیلر سوئفٹ سب سے زیادہ پیسہ کمانے والی گلوکارہ

جمعرات 3 نومبر 2016 14:17

امریکی پاپ اسٹار ٹیلر سوئفٹ سب سے زیادہ پیسہ کمانے والی گلوکارہ
لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 نومبر2016ء) امریکا کے عالمی شہرت یافتہ فوربز میگزین کے مطابق امریکی پاپ اسٹار ٹیلر سوئفٹ سب سے زیادہ پیسہ کمانے والی گلوکارہ بن گئی ہیں۔

(جاری ہے)

امریکی نوجوان گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے میدان مار لیا٬سال کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی گلوکارہ بن گئیں ٬فوربز میگزین کے مطابق چھبیس سال کی ٹیلر سوئفٹ نے اس سال سترہ ارب پچاسی لاکھ روپے اپنی تجوری میں بھرے۔

دوسرے نمبر پر رہیں گلوکارہ ڈیل٬اٹھائیس سال کی برطانوی گلوکارہ نے اس سال ساڑھے آٹھ ارب روپے سے زیادہ کمائے۔دوہزار تیرہ میں نمبر ون کی پوزیشن حاصل کرنے والی پاپ کوئن میڈونا اس سال تیسرینمبر پر آگئیں٬اٹھاون سالہ میڈونا نے اس سال اپنے میوزک البم سے ساڑھے سات ارب روپے سے زیادہ کمائے۔۔
وقت اشاعت : 03/11/2016 - 14:17:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :