سری دیوی کی بیٹی بھی بالی ووڈ میں دبنگ انٹری دینے کو تیا ر‘ والد بونی کپور نے تصدیق کر دی

ہفتہ 19 نومبر 2016 17:36

سری دیوی کی بیٹی بھی بالی ووڈ میں دبنگ انٹری دینے کو تیا ر‘ والد بونی کپور نے تصدیق کر دی
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 نومبر2016ء) بالی ووڈ کی لیجنڈری اداکارہ سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور فلم نگری میں قدم رکھنے کے لیے تیار ہیں اور معروف ہدایتکار کرن جوہر کی فلم سے اپنے کیئریئر کا آغاز کریں گی۔

(جاری ہے)

بالی ووڈ اداکارہ سری دیوی کا شمار فلم نگری کی صف اول کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے متعدد بلاک بسٹر فلموں میں نامور اداکاروں کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جب کہ 80 کی دہائی میں لیجنڈری اداکارہ کی شہرت اتنی تھی کہ ان کو سوچ کر فلم کا کردار لکھا جاتا تھا تاہم اب اسی اداکارہ کی بیٹی بھی فلم نگری میں انٹری دینے کو تیار ہے۔

سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور کی فلمی دنیا میں قدم رکھنے کی خبریں زیر گردش تھیں جس کی ان کے والد بونی کپورنے تصدیق کردی ہے۔
وقت اشاعت : 19/11/2016 - 17:36:56