بالی ووڈ کی پرکشش اداکارہ اور سا بقہ مس یو نیورس سشمتا سین19نومبر کو 41 سال کی ہو گئیں

ہفتہ 19 نومبر 2016 17:36

بالی ووڈ کی پرکشش اداکارہ اور سا بقہ مس یو نیورس سشمتا سین19نومبر کو 41 سال کی ہو گئیں
حیدر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 نومبر2016ء) بالی ووڈ کی پرکشش اداکارہ اور سا بقہ مس یو نیورس سشمتا سین 41سال کی ہو گئیں۔1975میںبھا رتی ریاست آندھرا پر دیش کے شہر حیدر آبا د میں پیدا ہونے والی سشمتا سین نی1994ء میں اپنی لازوال مسکراہٹ اور خوبصورتی کی بدولت مقا بلہ حسن جیت کر مس یو نیورس کا ٹائٹل اپنے نا م کیا۔

(جاری ہے)

1996 ء میں فلم ’دستک ‘سے اپنے بالی ووڈ کیرئیر کا آغاز کرنے والی سشمتا نے 1999ء میں فلم بیو ی نمبر ون میں بہترین اداکاری کے جو ہر دکھاکر بہترین معاون اداکارہ کا فلم فیئر ایوارڈ بھی جیتا۔

فلم ’دستک‘ ،’بیوی نمبر ون‘،’فی الحال‘،’میں ہو ں نا‘،’زندگی راکس‘،’ڈو ناٹ ڈسٹرب‘،’دولہا مل گیا‘ اور دیگرکئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھاتے ہوئے سشمتا نے کئی ایوارڈز اپنے نام کیے۔
وقت اشاعت : 19/11/2016 - 17:36:58