نئے پنجابی ڈرامہ سیریل ’’تخت ہزارہ ‘‘کی افتتاحی تقریب کا انعقاد

پیر 28 نومبر 2016 14:06

نئے پنجابی ڈرامہ سیریل ’’تخت ہزارہ ‘‘کی افتتاحی تقریب کا انعقاد
لاہور۔28 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 نومبر2016ء)پی ٹی وی لاہور سینٹر پر نئی پنجابی ڈرامہ سیریل’’ تخت ہزارہ ‘‘کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب کے مہمان خصوصی مسلم لیگ ن کے صوبائی پارلیمانی سیکرٹری محسن حسن رانجھا تھے جبکہ تقریب کے دیگر شرکاء میں ڈائریکٹر پروگرام پی ٹی وی آغا ذوالفقار خان جی ایم پی ٹی وی بشارت احمد خان پروگرام مینجر چوہدری افتخار ورک اور رائیٹر آصف حنیف میر شامل تھے۔

اس موقع پر مہمان خصوصی محسن حسن رانجھا نے کہا کہ ڈرامہ سیریل میں جھنگ سرزمین سے تعلق رکھنے والے جدوجہد آزادی کے ہیروز اور وہاں کی لو سٹوری کا احاطہ کیا جائے گا۔ڈرامے میںپنجاب کے صحیح کلچر کی عکاسی بھی نظر آئے گی۔ڈائریکٹر پروگرام آغا ذوالفقار خان نے کہا کہ پی ٹی وی اب ہوم پروڈکشنز کو دوبارہ ترقی دے رہا ہے۔

(جاری ہے)

اس وقت نجی سیکٹر کے مخلص دو ڈرامے ہفتہ وار دکھائے جارہے ہیں۔

جنرل مینجر بشارت احمد خان نے کہا کہ جلدہی پی ٹی وی کی کھوئی ہوئی ماضی کی روایات پھر دکھائی دیں گی۔تقریب سے پی ایم چوہدری افتخار ورک رائیٹر آصف حنیف میر اداکار انعام خان شفقت چیمہ اورنگ زیب لغاری اور دیگر نے بھی نئے ڈرامہ سیریل کے حوالے سے خوبصورت گفتگو کی جبکہ دوران تقریب گلوکارہ صائمہ اختر اور عنی طاہرہ نے گائیکی کا مظاہرہ کیا۔تقریب کی میزبانی اداکارہ شاہ جہاں اور صوبیہ نے کی۔تقریب میں اداکار شاہد اقبال عابدہ شاہین جاوید اقبال اور پروڈیوسر سجاد بخاری نے بھی شرکت کی۔
وقت اشاعت : 28/11/2016 - 14:06:27