ویڈیو گیم ’ ٹائیٹن فال2‘تین دسمبرکو لانچ کی جائیگی

بدھ 30 نومبر 2016 16:24

ویڈیو گیم ’ ٹائیٹن فال2‘تین دسمبرکو لانچ کی جائیگی
لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 نومبر2016ء) ایکشن اورایڈونچر سے بھرپورنئی ویڈیو گیم’’ ٹائیٹن فال2‘‘ کافائنل ٹریلر جاری کردیا گیا۔

(جاری ہے)

نامورامریکی ویڈیو گیم ڈویلپرز ’’ریسپائن انٹرٹیمنٹ‘‘ کی اس گیم میں کئی نئے مِشن اورخطرناک ٹاسک متعارف کرائے گئے ہیں جس میں نہ صرف ایڈونچر، تھرل اور ایکشن موجود ہے بلکہ کئی ایسے روبوٹک کردار بھی موجود ہیں جو گیم کھیلنے والے کو ہائی لیول تک پہنچانے میں مدد گار ثابت ہوںگے۔ہتھیاروں سے لیس ماہر نشانے بازروبوٹس پر مبنی یہ سنسنی خیز ویڈیو گیم3دسمبر کو تمام صارفین کیلئے لانچ کر دیا جائیگا جسے شائقین وِنڈوز پی سی سمیت Xbox 360 اور پلے اسٹیشن فورپر بھی با آسانی کھیل سکتے ہیں۔۔

وقت اشاعت : 30/11/2016 - 16:24:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :