اداکارہ ثناء کی لند ن میں ہونیوالے فیشن شو میں شرکت ، دل فریب پرفارمنس کا مظاہر ہ کر کے میلہ لوٹ لیا

آج فیشن شو میں ثناء ، جاوید شیخ ، احسن خان ، سجاد علی ، ظہیر عباس ، اعجاز اسلم ، شائستہ لودھی ، باکسر محمد عامر سمیت دیگر کو ایوارڈ دیئے جائینگے

جمعرات 1 دسمبر 2016 13:32

اداکارہ ثناء کی لند ن میں ہونیوالے فیشن شو میں شرکت ، دل فریب پرفارمنس کا مظاہر ہ کر کے میلہ لوٹ لیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2016ء) اداکارہ ثناء کی لند ن میں ہونے والے فیشن شو میں شرکت ، دل فریب پرفارمنس کا مظاہر ہ کر کے میلہ لوٹ لیا ۔ ذرائع کے مطابق اداکارہ ثناء ان دنوں لندن میں ہیں جہاں انہوںنے ایک انٹر نیشنل فیشن شو میں ریمپ پر خوبصورت کیٹ واک کر کے سب کی توجہ حاصل کر لی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ان کو ایفٹا ایوارڈ بھی دیا گیا جبکہ آج ( جمعہ ) 2دسمبر کو ان کو لندن میں بہترین اداکارہ کا پاکستان اچیو منٹ ایوارڈ بھی دیا جائے گا ۔

اس کے علاوہ جاوید شیخ ، احسن خان ، گلوکار سجاد علی ، لیجنڈ کرکٹر ظہیر عباس ، اعجاز اسلم ، شائستہ لودھی ، پاکستانی نژاد برطانوی باکسر محمد عامر سمیت دیگر کو بھی ایوارڈ دیئے جائیں گے ۔ ثناء لند ن میں چند روز قیام کے دوران دوبارہ پاکستان واپس آجائیں گی ۔
وقت اشاعت : 01/12/2016 - 13:32:27

Rlated Stars :