ہالی وڈ اداکار ایلن تھکر 69 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

جمعرات 15 دسمبر 2016 12:26

ہالی وڈ اداکار ایلن تھکر 69 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
لاس اینجلس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2016ء) ہالی وڈ اداکار ،نغمہ نگار اور موسیقار ایلن تھکر 69 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق ایلن تھکر اپنے بیٹے کے ساتھ آئس ہاکی کھیل رہے تھے کہ انہیں دل کا دورہ پڑا،وہاں سے انہیں لاس اینجلس کے ہسپتال میں منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکے اور انتقال کر گئے۔ان کے انتقال پر فلم انڈسٹری نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

وقت اشاعت : 15/12/2016 - 12:26:18