ہالی ووڈ،اداکار ہیتھ لیجر2008 کے بہترین نیو کمر قرار پائے

ہفتہ 3 جنوری 2009 14:17

لاس اینجلس(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین03جنوری2009 ) آسٹریلین اداکار ہیتھ لیجر نے2008 میں فلمی دنیا میں قدم رکھنے والے تمام اداکاروں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔ہیتھ لیجر28 سال کی عمر میں حادثاتی طو ر پر اضافی دو ا کھانے سے گزشتہ سال انتقال کرگئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ایک غیر ملکی خبررساں ادارے کی جانب سے آن لائن سروے کے جاری کردہ اعدادوشمار میں کہا گیا ہے کہ لیجر کے مداحوں نے انکی موت کو2008 کی سب سے بڑی اسٹوری اورانہیں ایک بہترین ولن کے ساتھ سب سے یاد رکھا جانے والا اسٹار بھی قرار دیا ہے ۔واضح رہے کہ ہیتھ لیجر کو فلم بیٹ میں جو کر کے سپورٹنگ رول کو خوبصورت انداز میں نبھانے کیلئے گولڈن گلوب اور اسکرین ایکٹر گیلڈ کے ایوارڈ کیلئے نامزد کیا گیا تھا ۔

وقت اشاعت : 03/01/2009 - 14:17:01

Rlated Stars :