حدیقہ کیانی کی شاندار گانے ’’چھاپ تِلک‘‘ کے ساتھ واپسی

میں مقبول ڈیزائنر علی ذیشان، ماڈل حسنین لہری اور انوشے مغل بھی حدیقہ کے ساتھ نظر آئے

جمعرات 26 جنوری 2017 11:56

حدیقہ کیانی کی شاندار گانے ’’چھاپ تِلک‘‘ کے ساتھ واپسی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2017ء)پاکستان کی نامور گلوکارہ حدیقہ کیانی نے کافی عرصے سے کوئی گانا ریلیز نہیں کیا اور اب ان کی واپسی ایک شاندار گانے کے ساتھ ہونے جارہی ہے۔گلوکارہ’’وجد‘‘ نامی نئی میوزک البم پر کام کررہی ہیں، جس کے ایک گانے ’’چھاپ تِلک‘‘ کی ویڈیو لوگوں کی توجہ کا مرکز بن رہی ہے۔

(جاری ہے)

اس ویڈیو کی چند جھلکیاں آن لائن ریلیز کردی گئیں، جن میں مقبول ڈیزائنر علی ذیشان، ماڈل حسنین لہری اور انوشے مغل بھی حدیقہ کے ساتھ نظر آئے۔

حدیقہ کیانی اس ویڈیو میں امیر خسرو کی نظم ’’چھاپ تِلک‘‘ پر پرفارم کرتی نظر آئیں گی، جو ایک روایتی مہندی کی تقریب پر مبنی ہے۔اس گانے کی ویڈیو فوٹوگرافر اور فلم ساز عبداللہ حارث نے بنائی ہے، جو اس گانے میں مہندی کی تقریب کا جشن پیش کرنا چاہتے تھے، یہ مہندی ایونٹ اور ویڈیو آئما جعفر نے ڈیزائن کی، جسے لاہور کی تاریخی یوسف صلاح الدین حویلی میں شوٹ کیا گیا۔
وقت اشاعت : 26/01/2017 - 11:56:15

Rlated Stars :