لڑکی کو چھیڑنے کے الزامات بے بنیاد ہیں، تشدد کرنے والے لڑکے شراب کے نشے میں دھت تھے جنہوں نے آپس میں شرط لگا کر یہ سب کیا: وقار ذکاء

muhammad ali محمد علی ہفتہ 28 جنوری 2017 19:41

لڑکی کو چھیڑنے کے الزامات بے بنیاد ہیں، تشدد کرنے والے لڑکے شراب کے نشے میں دھت تھے جنہوں نے آپس میں شرط لگا کر یہ سب کیا: وقار ذکاء

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28 جنوری 2017ء) وقار ذکاء کا کہنا ہے کہ لڑکی کو چھیڑنے کے الزامات بے بنیاد ہیں۔ تفصیلات کے مطابق معروف ٹی وی میزبان وقار ذکاء کو گزشتہ شب کراچی میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا جس کے بعد وہ اب جناح ہسپتال میں داخل ہیں۔ وقار ذکاء نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ تشدد کرنے والے لڑکے شراب کے نشے میں دھت تھے جنہوں نے آپس میں شرط لگا کر یہ سب کیا۔

(جاری ہے)

یہ واقعہ جہاں پیش آیا وہاں کچھ لڑکے لڑکیاں موجود تھے جنہوں نے میرے ساتھ تصاویر اتاروانے کی درخواست کی۔ اس کے بعد انہوں نے میری ویڈیو بنانا شروع کر دی تو جواب میں میں نے بھی ان کی ویڈیو بنانا شروع کر دی جس پر وہاں صورتحال تلخ ہو گئی۔ اس موقع پر جنید نامی لڑکے نے انہیں کہا کہ باہر آ کر بات کرو۔ وہ جب باہر گئے تو وہاں جنید اور اس کے 2 دوست سمیت 10 گارڈ موجود تھے۔ ان کے باہر جاتے ہی لڑکوں نے انہیں تشدد کا نشانہ بنانا شروع کر دیا۔ وقار ذکاء نے مزید کیا تفصیلات بتائی ہیں؟ آپ بھی ملاحظہ کیجیے:

وقت اشاعت : 28/01/2017 - 19:41:39

Rlated Stars :