آسکر ایوارڈ کی لسٹ نیٹ پر جاری، لسٹ جعلی ہے، ترجمان

ہفتہ 21 فروری 2009 11:01

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21فروری ۔2008ء) اکیساویں سالانہ اکیڈمی ایوارڈز کے نتائج تقریب سے پہلے ہی نیٹ پر جاری ہو گئے ہیں ۔ آسکر ایوارڈ کی تقریب 22فروری کو ہونی تھی تاہم اس کے نتائج کی فہرست پہلے ہی نیٹ پر جاری کر دی گئی ہے ۔ اس فہرست کے مطابق ڈینی بوئلے کی ”سلم ڈاگ ملینئر“ بہترین فلم اور بہترین ڈائریکٹر کا ایوارڈ جیتنے میں کامیاب ہو گئی ہے ۔

دستاویز میں اکیڈمی آف موشن پیکچرز آرٹس اینڈ سائنس کے صدر سڈ گینس کے دستخط بھی موجود ہیں ۔

(جاری ہے)

سلم ڈاگ ملینئر بہترین فلم ، ڈینی بوئلے بہترین ڈائریکٹر ، کیٹ ونسلیٹ کو فلم ”داریڈر“ پر بہترین اداکارہ ، فلم ”داریسلر“ پر مکی رورک بہترین اداکار، ہیتھ لیجر فلم ”داڈارک نائٹ“ پر بہترین معاون اداکار اور ایمی ایڈم کو فلم ” ڈاﺅٹ “ پر بہترین معاون اداکارہ بتایا گیا ہے ۔

دوسری جانب اکیڈمی ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ فہرست غلط ہے ، ابھی ووٹنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے آسکر جیتنے والوں کی فائنل لسٹ تیار نہیں ہوئی ۔ذرائع کے مطابق اس مرتبہ آسکر تقریب میں بہت سی تبدیلیاں کی گئی ہیں جس کے مطابق ایوارڈ دینے اور لینے والوں کا نام خفیہ رکھا جا رہا ہے تا کہ آسکر تقریب کی اہمیت میں مزید اضافہ ہو ۔
وقت اشاعت : 21/02/2009 - 11:01:31

Rlated Stars :