شاکر شجا ع آبادی علیل،نوبت فاقوں تک ،وظیفہ بحالی کی اپیل

پیر 6 فروری 2017 14:12

شاکر شجا ع آبادی علیل،نوبت فاقوں تک ،وظیفہ بحالی کی اپیل
سکندر آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 فروری2017ء)معروف سرائیکی شاعر شاکر شجاع آبادی نے کہا ہے کہ مجھے حکومتی نمائندوں کے وعدوں اور دعوئو ں نے سخت مایوس کیا آجتک کسی مقامی سیاستدان نے میری عیادت تک نہ کی، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وہ ان دنوں شدید علیل ہیں اور انہیں علاج کی سخت ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

بیماری میں مقامی سیاستدانوں نے بھی میری عیادت تک نہ کی ،حکومت سمیت نمائندے بھی لوٹ کھسوٹ میں لگے ہوئے ہیں یہاں شاعر کی کوئی قدر نہیں’ حکومت کی طرف سے کچھ وظیفہ مل جاتاتھا اب وہ بھی بند ہوگیا، نوبت فاقوں تک پہنچ گئی ہے ،شدید علالت کے باوجود مشاعروں میں شرکت کرکے گزارہ کررہاہوں میرے نام پر کئی این جی اوز نے لاکھوں روپے کمائے لیکن مجھے کچھ نہ دیاگیا۔

کئی لوگ میرے نام پر اب بھی فیس بک پرجعلی اکائو نٹ بنا کر لوٹ مار کررہے ہیں جن سے میر ا کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی میری شاکر کے نام سے کوئی فیس بک آئی ڈی ہے ، انہوں نے اپیل کی کہ حکومت میرا وظیفہ فوری بحال کرے اور مجھ سے کئے وعدے پورے کرے۔
وقت اشاعت : 06/02/2017 - 14:12:07