یوکرین میں پانچ روزہ فیشن ویک کا انعقاد

جمعہ 10 فروری 2017 16:39

یوکرین میں پانچ روزہ فیشن ویک کا انعقاد
کیف(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 فروری2017ء)مشرقی یورپ میں یوکرین کے پانچ روزہ فیشن ویک کا انعقاد کیا گیا، جس میں ملک کے نامور ڈیزائنرز شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

فیشن کی دنیا میں20واں سال مکمل کرتا یہ ویک یوکرین کے دارلحکومت کیف میں ہوا۔مشرقی یورپ کے اس پہلے اہم فیشن ویک نے حالیہ پیشکش کے ساتھ اپنا چالیسواں سیزن مکمل کرلیا ہے۔65 نمائشوں اور شوز پر مبنی فیش ویک میں ملک کے نامور ڈیزانرز نے حصہ لیا۔4 فروری سے شروع ہونے والا یوکرین فیشن ویک پانچ روز تک جاری رہا۔

وقت اشاعت : 10/02/2017 - 16:39:07