برطانوی میڈیا کی جانب سے لندن ائیرپورٹ پر پاکستانی گلوکارہ حدیقہ کیانی کی گرفتاری کا دعوی، گلوکارہ نے تردید کر دی

muhammad ali محمد علی منگل 14 فروری 2017 23:01

برطانوی میڈیا کی جانب سے لندن ائیرپورٹ پر پاکستانی گلوکارہ حدیقہ کیانی کی گرفتاری کا دعوی، گلوکارہ نے تردید کر دی
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14فروری2017ء) برطانوی میڈیا کی جانب سے لندن ائیرپورٹ پر پاکستانی گلوکارہ حدیقہ کیانی کی گرفتار کا دعوی کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق برطانوی میڈیا کی جانب سے ایک خبر شائع کی گئی ہے جس میں دعوی کیا گیا ہے کہ پاکستان کی معروف گلوکارہ حدیقہ کیانی کو لندن ائیرپورٹ پر منشیات سمگل کرنے کے جرم میں گرفتار کر لیا گیا۔ تاہم اس حوالے سے اب گلوکارہ نے خود سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا ہے۔ حدیقہ کیانی نے ایسی تمام خبروں کی شدید مذمت کی ہے اور بتایا ہے کہ ایسی تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔ وہ لندن گئی ہی نہیں ہیں وہ تو لاہور میں اپنی والدہ کے گھر موجود ہیں۔ گلوکارہ نے اپنی تازہ ترین تصویر بھی جاری کی ہے۔

برطانوی میڈیا کی جانب سے لندن ائیرپورٹ پر پاکستانی گلوکارہ حدیقہ کیانی کی گرفتاری کا دعوی، گلوکارہ نے تردید کر دی
وقت اشاعت : 14/02/2017 - 23:01:37

Rlated Stars :