2017ء نوجوان عورتوں کا سال ہے،چارلیز تھیرون

بدھ 15 فروری 2017 12:27

2017ء نوجوان عورتوں کا سال ہے،چارلیز تھیرون
لاس اینجلس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 فروری2017ء) ہالی وڈ ادکارہ چارلیز تھیرون کا کہنا ہے کہ 2017ء نوجوان عورتوں کا سال ہے ۔اپنے ایک انٹرویو میں ہالی وڈ کی کامیاب ترین اداکارہ چارلیز نے کہا کہ اب یہ وقت ہالی وڈ کی اگلی نسل کی نوجوان خواتین کا ہے ۔

(جاری ہے)

اس سال انہی کو بہت کچھ کرنے کے مواقع ملیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری انڈسٹری کی نئی نسل کی خواتین بہت باصلاحیت ہیں جو کچھ بھی مہارت سے کر سکتی ہیں۔ انہون نے کہا کہ میں جس نسل یا دور سے ہوں وہ نا تمام ہے اور مجھے فخر ہے کہ میرا تعلق اس سے ہے۔

وقت اشاعت : 15/02/2017 - 12:27:58

Rlated Stars :