شوہر سے علیحدگی کے بعد مشکل وقت گزرا ،انجلیناجولی

منگل 21 فروری 2017 12:46

شوہر سے علیحدگی کے بعد مشکل وقت گزرا ،انجلیناجولی
سان فرانسسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 فروری2017ء) شوہر سے علیحدگی کے بعد "جولی " کا پہلا انٹرویو جس میں آبدیدہ انجلینا جولی کا کہنا تھا کہ ان کی تمام تر توجہ بچوں پر ہے۔آبدیدہ جولی نے بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ شوہر سے علیحدگی کے بعد مشکل وقت گزرا۔

(جاری ہے)

آنسوؤں کو روکتے ہوئے جولی نے کہا کہ وہ شوہر سے علیحدگی کے مسئلے پر زیادہ بات نہیں کریں گی،بچوں پر تمام تر توجہ مرکوز ہے۔انجلینا جولی نے کمبوڈیا کی تاریخ پر مبنی نئی فلم "فرسٹ دے کِلڈ مائی فادر" کا پریمیئر کمبوڈیا میں کیا۔ جولی نے کہا کہ کمبوڈیا نے انھیں بیدار کیا، انھیں کمبوڈیا کے لوگوں سے محبت ہوگئی ہے۔

وقت اشاعت : 21/02/2017 - 12:46:22